ہیڈ پنجند( نامہ نگار ان) بہاولپور میں نوکری کا جھانسہ دیکر لڑکی سے زیادتی،پونے 2 لاکھ اینٹھ لئے ،ملزم گرفتار،علی پور میں رشتہ داروں کی بچی، مانہ احمدانی میں ملزمان نے نوجوان سے زیادتی کی، تفصیلات کے مطابق علی پور کے علاقہ موضع بازوالا کے رہائشی غلام عباس مٹھو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے الزام لگایا کہ میری 7 سالہ بیٹی(ث) سودا سلف لینے قریبی دکان پر جا رہی تھی کہ راستے میں تین افراد عبدالستار ،اظہر اور عمران زبردستی پکڑ کر لے گئے ، ملزمان اظہر اور عمران نے زبردستی زیادتی کی ،شور پر اہل علاقہ اکٹھے ہوگئے جنہیں دیکھ کر ملزمان فرار ہو گئے،زیادتی کا شکار بچی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کرادیا گیا ،مانہ احمدانی کے موضع کوٹلہ غلام میں تین افرادنے محنت کش کے بیٹے کو زیادتی کانشانہ بنا ڈالا، کوٹ چھٹہ پولیس نے کارروائی شروع کردی ، بہاولپور میں نوشہرہ جدید کے چک لوہاراں کی رہائشی لڑکی (ر ) نے پولیس نوشہرہ جدید کو درخواست میں الزام لگایا کہ وہ نجی سکول میں ٹیچر ہے ،مبارک پور کے زبیر بلوچ نے اسے سرکاری نوکری کا جھانسہ دے کر گھر بلوا یا اور نشہ آور شربت پلا کرزیادتی کی اور ویڈیوز بنالیں، ایک سال تک بلیک میل کر کے زیادتی کرتا رہا، والدہ نے ویڈیوز واپس کا مطالبہ کیا تو ملزم زبیر نے اس سے پونے دو لاکھ وصول کئے، مزید 3 لاکھ روپے مانگے، متاثرہ لڑکی کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم زبیر کو گرفتار کر کے ریمانڈ حاصل کر لیا ۔