• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلڑی شاہ کریم : ہندو لڑکی نے گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کر لی

بلڑی شاہ کریم (نامہ نگار ) ضلع ٹنڈو محمد خان کی تحصیل بلڑی شاہ کریم کے علاقے گھڑو موری میں شانتی نامی 16 سالہ ہندو لڑکی نے مبینہ طور پر گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کر لی ہے مقامی پولیس نے اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پر جاکر ہندو لڑکی کی لاش کو تحویل میں لیا اور پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کروایا اس حوالے سے رابطہ کرنے پر تھانہ بلڑی شاہ کریم کے ایس یچ او کاشف خواجہ نے بتایا کہ ابتدائی طور پر حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق لڑکی گھر میں اکیلی تھی اور اس کے اہل خانہ کسی شادی میں شرکت کے لئے گئے تھے۔ اطلاعات کے مطابق شانتی بھی شادی میں شرکت کرنا چاہتی تھی تاہم اسے شادی میں نہیں لے جایا گیا جس پر اہل خانہ سے ناراض ہوکر شانتی نے مبینہ طور پر گلے میں پھندہ ڈال کر خود کشی کر لی، ایس ایچ او کے مطابق پوسٹ مارٹم کے بعد ہی بچی کی موت کی وجہ سامنے آئے گی تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔

تازہ ترین