سکھر (بیورو رپورٹ) محکمہ پوسٹ کی عدم توجہی کے باعث اسلام آباد سے سکھر آنیوالا پارسل گم ہوگیا، پارسل میں نیب سکھر کی دستاویزات سمیت 96سے زائد پاسپورٹ موجود تھے۔ پوسٹ آفس سکھر انتظامیہ کے مطابق پارسل تکینیکی غلطی کے باعث پارسل اسکردو پہنچ گیا ہے، موسم کی خرابی کے باعث پارسل سکھر پہنچنے میں کچھ دن لگیں گے۔ پارسل میں 96ارجنٹ پاسپورٹ اور نیب کی دستاویزات تھیں۔