پشاور (خصوصی نامہ نگار) جامعہ پشاور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف خان انٹرنیشنل یونین آف جیالوجیکل سائنسز کے زیر اہتمام سائنس کمیٹی کے دو روزہ اجلاس میں شرکت کیلئے جنوبی کوریا پہنچ گئے جہاں وہ سائنس کمیٹی کے اجلاس میں بطور ماہر ارضیات سائنس کمیٹی کی سٹیئرنگ کمیٹی میں پیش کردہ مسودہ کو حتمی شکل دینے میں اپنی ماہرانہ استعداد کاراور رائے پیش کریں گے، مسودہ مارچ میں 36ویں انٹرنیشنل جیالوجیکل کانگریس میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔ دورے کا مقصد علمی اور پیشہ ورانہ طور پر ڈیپ ٹائم ڈیجیٹل ارتھ کو ایک جامع ڈیٹا بیس کی شکل میں ایک ہی ویب پورٹل پر لانچ کرنا مقصود ہے جو انٹرنیشنل جیالوجیکل یونین کی ترجمانی کرسکے ۔