• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سبزی، فروٹ اور مال مویشی کی ترسیل ملک کواربوں کا فائدہ پہنچا سکتی ھے،معظم بٹ

پشاور (لیڈی رپورٹر) بلڈپاکستان مومینٹ کے چیئرمین امیر معظم بٹ نے کہا ہے کہ صوبے کے تمام سبزی، فروٹ اور مال مویشی کی ترسیل کو قانون کے دائرے میں رہ کرصوبائی معیشت کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔ ۔ انہوں نے سبزی منڈی کے تاجروں پر دباو ڈالاکہ کاروبار کو قانون کے تحت منظم کریں گے تاکہ قومی معیشت کو بہتر بنایا جاسکے ۔ انہوں نے پولیس،ایف آئی اے، اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ سے بھی مطالبہ کیاکہ وہ معاونت کریں تا کہ وہ دستاویزی کاروبار کو یقینی بنا کر صوبے کو اربوں روپے روزانہ کے نقصانات سے محفوظ بنایا جا سکے ۔
تازہ ترین