چارسدہ(ایجنسیاں ) چارسدہ کی تحصیل شبقدر اور تنگی میں پاک فوج ،ایف سی اور پولیس نے مشترکہ سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ایک اہم سہولت کار سمیت غیر قانونی طور پر مقیم پانچ افغانوںاور کئی درجن مشتبہ افراد کو کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور چرس برآمد کر لیا۔ ڈی پی او آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق گزشتہ شب پاک فوج کے جوانوں ،ایف سی اہلکاروں نے پولیس پارٹی سمیت تنگی اور شبقدر کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کیا جس میں سیکورٹی فورسز کے اہلکا ر و ں نے شبقدر کے علاقہ سے دہشت گردوں کے اہم سہولت کار کو گرفتار کرکے اسے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیاجبکہ اس دوران سیکورٹی اداروں نے مختلف علاقوں سے غیر قانونی طور پر مقیم پانچ افغانوںسمیت متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور 15کلو گرام سے زائد چرس بھی برآمدکرلی۔