اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان رواں ہفتے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے روانہ ہو رہے ہیں وہ 21 جنوری سے یکم فروری تک عبادات کیلئے وہاں مقیم رہیں گے۔ روانگی سے قبل وہ آل پارٹیز کانفرنس کا اجلاس بھی طلب کریں گے جو امکانی طور پر آئندہ دو روز میں متوقع ہے۔