لاہور(نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کے بیان پرجواب دیتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کی وجہ آپکی قیادت ہے جنہوں نے قرضوں میں ملک کو ڈبویا، مڈل کلاس کے غم میں جتنے آپ بے حال ہیں عوام کو پتہ ہے۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدر ی نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ آسٹریلیا سے اورآپکی لیڈرشپ لندن سے واپس تشریف لائیں، مڈل کلاس کے غم میں جتنے آپ بے حال ہیں عوام کو پتہ ہے۔ڈالر باہرمنتقل کیامعاشی عدم استحکام سے نکلنا اہم ہے لیکن آپ یہ سبق ہمیں نہ پڑھائیں۔