راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)ماحولیاتی تحفظ کیلئے کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود کی سربراہی میں16رکنی ڈویژنل ماحولیاتی کمیٹی قائم کردی گئی ۔کنونیئر ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ہونگے۔کمیٹی میں چاروں اضلاع کےڈپٹی کمشنرز، سی پی او راولپنڈی،ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات، چاروں اضلاع کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ماحولیات، راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ایم ڈی،ایم ڈی واسا،سی ای او راولپنڈی میونسپل کارپوریشن،ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز،ڈائریکٹر کالجز،چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی اور دیگر شامل ہیں۔کمیٹی میں شامل مختلف محکمے مل کر ماحولیاتی بہتری کیلئےمہم چلانے کے ساتھ ساتھ عوامی آگاہی پیدا کریں گے۔کمیٹی سموگ پالیسی پر عملدرآمدکے علاوہ ائر کوالٹی اور ماحولیاتی آلودگی کی مانیٹرنگ بھی کرے گی۔