• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان فوڈاتھارٹی نے انڈے کی دکان اورکولڈ اسٹورسیل کردیا

کو ئٹہ(خ ن)وزیراعلیٰ جام کمال خان کے وژن کے مطابق عوام کو معیاری خورد و نوش کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے بلوچستان فوڈاتھارٹی کی شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں جاری ہیں اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈاتھارٹی ابراہیم بلوچ کی ہدایت پر بی ایف اے معائنہ ٹیم کی جانب سے مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن کیا گیا ڈائریکٹر آپریشن غلام مرتضیٰ اور ڈپٹی ڈائریکٹر سرفراز مغل نے طوغی روڈ مشن روڈ علمدار روڈ اور مسجد روڈ میں انڈوں کا معیار چیک کرنے کیلئے مختلف دکانوں کا معائنہ کرتے ہوئے ایک دکان کو سیل اورمتعدد دکانوں کےانڈے نمونے لیکر ٹیسٹ کے لئے لیبارٹری بھجوا دیئےرپورٹ آنے کے بعدمزید قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی درایںازیں سرکی روڈ پر قائم کولڈ اسٹور میں کھجور کی بڑی مقدار کو ذخیرہ کیا گیا تھاجہاں حفظان صحت کے اصولوں کے برعکس صافی پر کولڈاسٹور کوسیل کردیاگیا ڈی جی فوڈ براہیم بلوچ کااس حوالے سے کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پرمضر صحت اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
تازہ ترین