• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمٰن خلیل کی والدہ انتقال کرگئیں

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) انصار الامہ پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن خلیل کی والدہ گزشتہ روز مختصر علالت کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان میں وفات پاگئیں۔ ان کی نماز جنازہ زرعی فیکلٹی گومل یونیورسٹی ڈیرہ کے سبزہ زار میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ مولانا پیر عزیزالرحمٰن ہزاروی نے پڑھائی۔ چند دن بیشتر ان کی ٹانگ میں فریکچر آگیا جس کا مقامی ہسپتال میں ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن کیا۔ وہ گزشتہ روز علی الصبح اچانک حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث انتقال کرگئیں۔ نماز جنازہ میں سیاسی و مذہبی شخصیات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن‘ ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری‘ حافظ حسین احمد سمیت مختلف شخصیات نے مولانا فضل الرحمٰن خلیل سے اظہار تعزیت کیا ہے۔
تازہ ترین