• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے پاکستان میں آٹے کی قلت،عوام فاقوں پرمجبور پیپلزپارٹی

ملتان(سٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود، سینئر نائب صدر جنوبی پنجاب خواجہ رضوان عالم، جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب نتاشہ دولتانہ، سیکرٹری انفارمیشن و ایم این اے نواب زادہ افتخار احمد خان، کوآرڈینیٹر جنوبی پنجاب عبدالقادر شاہین، ڈویژنل صدر خالد حنیف لودھی، ڈویژنل جنرل سیکرٹری ڈاکٹر جاوید صدیقی، سٹی صدر ملک نسیم لابر، ضلعی صدر میاں کامران عبداللہ مڑل، ضلعی جنرل سیکرٹری را ؤساجد علی، سٹی جنرل سیکرٹری اے ڈی بلوچ، سٹی سیکرٹری انفارمیشن ریاض رضا، سٹی ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن و انچارج میڈیا سیل خواجہ عمران، پی وائی او ملتان ضلع کے جنرل سیکرٹری ملک ندیم اختر نےکہا ہے کہ مدینہ کی ریاست بنانے کے دعوے داروں نے عوام کو فاقہ کشی پر مجبور کر دیا ۔ ناجائز ذخیرہ اندوزی کی بدولت آٹے کا بحران پیدا کر کے عوام سے دو وقت کی روٹی چھینی جا رہی ہے۔ تبدیلی سرکار کی نااہلیوں کی وجہ سے کسان پریشان مزدور فاقہ کشی پر مجبور اور تعلیم یافتہ نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں لے کر ایک کروڑ نوکریوں کی تلاش میں بھٹک رہے ہیں ۔
تازہ ترین