• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فنکارہ کو لکھنو میں قوالی گانےسے روک دیا گیا

کراچی ( جنگ نیوز ) نامور کتھک ڈانسر منجاری چترویدی کولکھنوکے ہوٹل میں ہونے والے ایک کلچر شو میں سرکاری طور پر قوالی گانے سے روک دیا گیا ایسے وقت میں اسے شدید جھٹکا ان کاکہنا تھا کہ ’’ میں نے عشق کے رنگ کے عنوان سے 45 منٹ کی پرفارمنس دینی تھی مگرجب میں تیسرے مرحلے میں تھی اور قوالی گانے لگی تو پہلے پہل تو میں یہ سمجھی کہ میوزک میں کوئی خرابی ہے مگر کچھ ہی لمحوں بعد تین سرکاری افسرآئے اور مجھےکہا یہاں قوالی نہیں چلےگی، میں سوچنے لگی کہ یہ وہ لکھنونہیں جو اپنے نام سے جانا پہچانا جاتا ہے، میں یہاں پلی بڑھی ہوئی یہاں کی تہذیب سے واقف ہوں وہ تہذیب مجھ میں رچی بسی ہے میوزیشین نے انتظامیہ کو بتایا کہ ابھی دو سیگمنٹ باقی ہیں مگر انہوں نے کچھ نہیں کہا وہ چپ رہے کتھک ڈانسر کا کہنا تھا کہ جو قوالی میں گانے جارہی تھی اس کے بول تھے ایسا بننا سنورنا مبارک ہو تمہیں جو کہ نصرت فتح علی نے گائی ہےاس کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں تھا، واضع رہے بھارت قوالی کی جنم بھومی ہے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس کے بعد مجھے سرکاری افسر کی کال موصول ہوئی جنہوں نے مجھ سے کہا کہ ’’آپ کے ساتھ ہونے والے واقع پر سرکاری افسران کا رویہ منصوبہ بندی کے تحت نہیں تھا اور ان کا رویہ بھی ٹھیک نہیں تھا‘‘ تاہم سرکاری افسر نے مجھے 27 جنوری کو ایک پروگرام میں پرفام کرنے کو کہا جس میں وزیر اعلیٰ بھی موجود ہونگے۔
تازہ ترین