• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم وزارت کیلئے دوسرا نام دیگی، پرویز خٹک

ایم کیو ایم وزارت کیلئے دوسرا نام دیگی، پرویز خٹک


وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ کامیاب مذاکرات ہوئے ہیں، خالد مقبول صدیقی خود دوبارہ کابینہ میں نہیں آنا چاہتے، ایم کیو ایم وزارت کےلیےدوسرا نام دے گی۔

نوشہرہ مانکی شریف میں اپنی رہائش گاہ پربات چیت کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے مذاکراتی کمیٹی کے سامنے جو مطالبات رکھے وہ اجتماعی مسائل ہیں۔

پرویز خٹک نےبتایا کہ ایم کیو ایم کے جائز مطالبات حل ہوں گے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن کے ساتھ آج الیکشن کمیشن کے ارکان کے تقرر اور منگل کو احتساب بل سے متعلق مذاکرات ہوں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت قانون سازی کے عمل میں اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلے گی۔

تازہ ترین