• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایلس ویلز کی وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داؤد سے ملاقات

ایلس ویلز کی وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داؤد سے ملاقات


امریکا کی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز نے وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد سے ملاقات کی ہے۔

ایلس ویلز نے ملاقات کے دوران کہا کہ زرعی شعبے میں باہمی تجارت کو مزید فروغ اور استحکام دیا جاسکتا ہے، زرعی شعبے میں فوری بہتری کی صلاحیت موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ معروف امریکی کمپنیاں پاکستان میں طویل عرصے سے کام کررہی ہیں، مزید امریکی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہشمند ہیں۔

عبدالرزاق داؤد نے اس موقع پر کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ تجارتی تعاون میں فروغ کا خواہشمند ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا دونوں ممالک کے مابین تجارتی صلاحیت بڑھانے کا خواہشمند ہے، ایلس ویلز نے ترجیحات کے عمومی نظام کے استعمال سے متعلق کچھ تجاویز بھی دیں۔

مشیر برائے تجارت نے مزید کہا کہ ایلس ویلز کی تجاویز کی ایم او سی جانچ کرے گی اور امریکی انتظامیہ کے ساتھ تبادلہ خیال کرے گی۔

تازہ ترین