آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ27؍جمادی الثانی 1441ھ 22؍ فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

مصر میں نافذ ہنگامی حالت میں مزید تین ماہ کی توسیع

مصر میں نافذ ہنگامی حالات میں مزید تین ماہ کی توسیع کا اعلان کردیا گیا، اور اس اقدام کے لیے مصری حکومت نے یہ جواز پیش کیا ہے کہ وہ ملک میں دہشت گردی سے نبرد آزما ہے۔

مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی  کے اعلان کے بعد ملک میں ہنگامی حالات میں اگلے ہفتے سے نئی توسیع شروع ہوگی، جس کا نفاذ 27 جنوری سے ہوگا۔

مصر میں اپریل 2017 میں گرجا گھروں پر حملے کے بعد ہنگامی حالت نافذ کی گئی تھی، رواں سال ملک میں جاری ہنگامی حالات کو تین سال مکمل ہو جائیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید