آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ27؍جمادی الثانی 1441ھ 22؍ فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

پی آئی سی ہنگامہ آرائی، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو رپورٹ پیش

پی آئی سی ہنگامہ آرائی، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو رپورٹ پیش


پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ( پی آئی سی )لاہور ہنگامہ آرائی کی رپورٹ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو پیش کردی گئی ۔

انکوائری رپورٹ امراض قلب کے اسپتال میں وکلاء کی ہنگامہ آرائی،توڑ پھوڑ اور پولیس کے کردار کے بارے میں ہے ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وکلا کواسپتال پہنچنےسے پہلے روکا جاتا توحالات اس نہج پرنہ پہنچتے، فیصلے کرنے میں ہچکچاہٹ کی وجہ سےصورتحال میں خرابی پیدا ہوئی۔

رپورٹ میں نشاندہی کی گئی کہ پی آئی سی واقعے کے روز نہ تو پولیس کی تعیناتی مناسب تھی اورنہ ہی پولیس نےطاقت استعمال کی۔

رپورٹ کے مطابق وکلا کی ہوائی فائرنگ کے باوجود پولیس نے فائرنگ نہیں کی،اسپتال کےقریب تعینات پولیس فورس کومناسب طریقےسےگائیڈ بھی نہیں کیا گیا ۔

قومی خبریں سے مزید