• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قیام امن میں افواج کی قربانیاں بے مثال،مستقبل تابناک ہے،گورنر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گورنرسندھ عمران اسماعیل سے پاکستان نیوی وار کالج لاہور کے 49ویں اسٹاف کورس کے شرکاء نے گورنرہائوس میں ملاقات کی، کورس میں بری، بحری اور فضائیہ کے 93 افسران شریک ہیں جن میں 14 دوست ممالک کے 25افسران بھی شامل ہیں،اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ساتھ افسران کی تربیت وقت کا اہم تقاضا ہے مختلف کورسز کے ذریعے افسران کی صلاحیتوں میں اضافہ یقینی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ امن و امان کے قیام میں افواج پاکستان نے بے مثال قربانی دیں آج پاکستان پر امن اور ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے اور مستقبل روشن اور تابناک ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع دستیاب ہیں اور حکومت سیاحت کے فروغ کے لئے بھرپور اقدامات یقینی بنارہی ہے،انہوں نے کہا کہ معاشی شہ رگ کراچی بے پناہ استعداد کا حامل شہر ہے جہاں اعلیٰ تعلیم یافتہ ، تجربہ کار ، نوجوان اور کم لاگت افرادی قوت سرمایہ کاری کے لئے انتہائی پرکشش ہے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے کہتا ہوں اپنے ملک آکر سرمایہ کاری کریں،شہر میں جرائم کو کنٹرول کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ انتہائی ناگزیر ہے اس ضمن میں حکومت بھرپور اقدامات اٹھارہی ہے۔

تازہ ترین