• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برصغیر کی آزادی باچاخان اور انکے ساتھیوں کی قربانیوں کا ثمر ہے،شاہی سید

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)عوامی نیشنل پارٹی سندھ نے آج باچاخان مرکز سندھ میں باقائدہ طور پر ہفتہ باچاخان اور ولی خان کے پروگراموں کا آغاز کردیا،اس سلسلے میں باچاخان مرکز میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا،بعد ازاں پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے تحت ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیاجس سے اے این پی سندھ کے صدر شاہی سید اور دیگر قائدین نے خطاب کیا،شاہی سید کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ باچاخان اور ولی خان دونوں عہدساز شخصیات تھے،باچاخان نے اپنی زندگی کو آزادی کی جدوجہد کے لیئے وقف کیا تھا،آج برصغیر پاک وہند کی آزادی باچاخان اور انکے ساتھیوں کی قربانیوں کا ثمر ہے،انکا مزید کہنا تھا کہ رہبر تحریک خان عبدالولی خان پاکستان کی سیاست کا روشن مینار تھے. ولی خان نے اپنے سارے سیاسی کیریئر میں کبھی بھی صولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا،نوجوان نسل سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ان اکابرین کی جدوجہد کا مطالعہ کرے اور انکی جدوجہد کی روشنی میں آپنی سیاسی راہیں متعین کرے.انکا مزید کہنا تھا کہ باچا خان اور ولی خان کے ویژن کو اپنا کر ہی ہم ایک پر امن سیاسی معاشرے کی تشکیل کرسکتے ہیں، کنونشن سے اے این پی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری حنیف شاہ آغا، صوبائی جنرل سیکرٹری یونس خان بونیری ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری شیر محمد آفریدی ، پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی صدر آصف خان یوسفزئی اور سینئر نائب صدر سید شاہد محمود نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین