آپ آف لائن ہیں
اتوار9؍صفر المظفّر 1442ھ 27؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پاکستان سپرلیگ کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت شروع

پاکستان سپرلیگ کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت شروع 


کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کے آغاز سے ایک ماہ قبل پیر سے ٹورنامنٹ کے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی۔ ملک کے 38 شہروں میں منگل سے ٹکٹ فروخت ہوں گے۔ پی سی بی کے مطابق 20فروری کو نیشنل اسٹیڈیم میں افتتاحی تقریب اور افتتاحی میچ کے لئےٹکٹ ایک سے چھ ہزار روپےجبکہ22 فروری کو فائنل کے ٹکٹوں کے نرخ پانچ سو سے پانچ ہزار روپے مقرر کئے گئے ہیں۔ کراچی میں 20 فروری سے وی آئی پی ٹکٹ 6 ہزار، پریمیم 4 ہزار کی ہوگی، فرسٹ کلاس ٹکٹ ڈھائی ہزار اور جنرل ٹکٹ ایک ہزار روپے کے ہوں گے۔ پی ایس ایل کے فائنل تک وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت 5 ہزار ہوگی، 22 مارچ سے فائنل تک پریمیم ٹکٹ 3 ہزار روپے کی ہوگی۔فرسٹ کلاس کی ٹکٹ ڈیڑھ ہزار اور جنرل ٹکٹ 500 روپے کا ہوگا، واضح رہے کہ پاکستان میں پہلی بار پی ایس ایل کے تمام 34 میچ ہوں گے۔

اسپورٹس سے مزید