• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

لندن، چاقو کے وار سے 3 افراد ہلاک، دو ملزمان گرفتار

لندن، چاقو کے وار سے 3 افراد ہلاک، دو ملزمان گرفتار 


لندن (جنگ نیوز) مشرقی لندن کے علاقے سیون کنگز میں چاقووں کے وار سے 3افراد ہلاک ہوگئے۔برطانوی میڈیا کے مطابق واقعہ سیون کنگز اسٹیشن کے قریب ایلمسٹیڈ روڈ پر برطانوی پولیس کے مطابق واقعہ سکھوں کے دو گروپوں کے درمیان تصادم کے بعد اتوار کی شام پیش آیا۔ پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔ چاقو زنی کی واردات میں میٹروپولیٹن پولیس کی جانب سے تحقیقات جاری ہے، علاقے میں سیکشن 60 نافذ کردی گئی جس کےتحت پولیس کسی بھی شخص کو روک کر تلاشی لے سکتی ہے۔

تازہ ترین