• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان نسل عوام اور پولیس کے مابین خلیج کم کرائے، آر پی او

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) آرپی او نے کہا ہے کہ یوتھ انگیجمنٹ پروگرام سے طلباء وطالبات معاشرے کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کر سکیں گے ، نوجوان نسل کو چاہئے کہ وہ عوام اور پولیس کے مابین خلیج کم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے ۔وہ راولپنڈی پولیس کی جانب سے پیر مہر علی شاہ ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی کے سٹوڈنٹس کیلئے یوتھ انگیجمنٹ پروگرام شروع کرنے کے سلسلہ میں پیرکو راولپنڈی پولیس ہیڈ کوارٹرزمیں منعقدہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کررہے تھے۔تقریب میں آر پی او محمدسہیل تاجک اور سی پی او راولپنڈی محمداحسن یونس سمیت پیر مہر علی شاہ ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ راولپنڈی پولیس نے کمیونٹی پولیسنگ کے سلسلہ میں گزشتہ دنوں پیر مہر علی شاہ ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی میں منعقدہ پروگرام میں والنٹیران پولیس اورفرینڈز آف پولیس کا نیا نظام متعارف کروایا تھا۔
تازہ ترین