• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پمپوں پر پٹرول و ڈیزل کم ڈالنے کی شکایات میں اضافہ

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد پٹرول پمپوں پر عملے کی طرف سے پٹرول و ڈیزل کم ڈالنے کی شکایات میں 50 فیصد اضافہ ہو گیا۔ شہریوں کی شکایات کی روشنی میں چیف کمشنر اسلام آبا دمحمد عامر علی احمد نے ناپ تول میں خرابی کے ذمہ دار پٹرول پمپوں کے خلاف اپریشن کا حکم دیا ہے جس کی روشنی میں چار پٹرول پمپوں کی 7 نوزل سیل کر کے انہیں پونے دو لاکھ روپے جرمانہ کر دیا گیا۔بلیو ایریا میں پی ایس او کے پٹرول پمپ کی ایک نوزل سیل کر دی گئی جبکہ 25 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ پریس کلب سے ملحقہ پی ایس او پٹرول پمپ کی دو نوزل کم پٹرول ڈالتی پائی گئیں جس پر دونوں نوزل سیل کر دی گئیں اور 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ ڈپلو میٹک انکلیو کے باہر شاہراہ دستور پر واقع ٹوٹل پارکوکے پٹرول پمپ کی بھی دونوزل خراب پائی گئیں جس پر انہیں سیل کر کے 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ، ڈھوکری چوک میں واقع پٹرول پمپ کی بھی دو نوزل سیل کر کے 50 ہزار روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔
تازہ ترین