• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موجودہ افراتفری سے نکلنے کا واحد حل آزادانہ مڈ ٹرم الیکشن ہیں،سینیٹر آصف کرمانی

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ مہنگائی اور موجودہ افراتفری سے نکلنے کا واحد حل شفاف اور آزادانہ مڈ ٹرم الیکشن ہیں ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ حکمرانوں نے نواز شریف کے ترقی کرتے خوشحال پاکستان کا حلیہ بگاڑ دیا ہے ۔ٹھپ کاروبار اور بند روزگار تبدیلی کا تحفہ ہیں ۔وزیر اعظم بھیس بدل کر بازاروں میں عوام کے جذبات سنیں تو انہیں آٹے دال کا بھا ئوپتہ چل جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عوام کے منہ سے روٹی تک چھین لی گئی ہے ۔عوام کی بدحالی کی کسی کو فکر نہیں۔
تازہ ترین