آپ آف لائن ہیں
جمعرات2؍رجب المرجب 1441ھ 27؍فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز، 56نئے پروگرامز شروع کرنے کی منظوری

لاہور (جنرل رپورٹر) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی سنڈیکیٹ کا 58واں اجلاس وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم کی سربراہی میں ہوا۔اجلاس میں پنجاب بھر کے 29اداروں میں 56نئے پروگرامز کے آغاز کی منظوری دی گئی۔یہ منظوری ان ا داروں کی انسپکشن رپورٹس کی بنیاد پر دی گئی ۔ جن نئے پروگرامز کی منظوری دی گئی ان میں ایم ڈی کے 9، ایم ایس کے 8 ، ایم فل، ایم ایس سی اور ایم ڈی ایس کا ایک ایک پروگرام شامل ہیں۔ مزید برآں 30نئے انڈر گریجویٹ بی ایس سی پروگرامز کے آغاز کی منظوری بھی سنڈیکیٹ کے اجلاس میں دی گئی۔ایم ڈی پروگرامز میں سائیکاٹیری، ریڈیالوجی، گسٹروانٹرالوجی، نیفرالوجی، کارڈیالوجی کے پروگرام شامل ہیں۔ جبکہ ایم ڈی میڈیسن، ایم ڈی پیڈیٹرکس ، ایم ڈی ایس اورل اینڈ میکسیلوفیشل سرجری کے پروگرام شروع کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ سنڈیکیٹ نے نئے اداروں کے الحاق کیلئے مستقبل میں آن لائن درخواستیں وصول کرنے کی ہدایت دی۔اداروں کے یونیورسٹی سے الحاق کے معاملات کو دیکھنے کیلئے ایک نیا ڈائریکٹوریٹ قائم کرنے کی بھی سفارش کی گئی۔ اجلاس میں فارماکولوجی کے شعبے میں ڈاکٹر رابعہ منیر کو پی ایچ ڈی کی ڈگری دینے کی بھی منظوری دی گئی۔سنڈیکیٹ کے اجلاس میں پروفیسر خواجہ صادق حسین، پروفیسر حمیرا اکرم ، پروفیسر وحید الحمید،

پروفیسر طلعت نصیر پاشا، پروفیسر نادیہ نسیم ، پروفیسر ناصر شاہ ، ڈاکٹر اسد ظہیر اور محکمہ صحت اور خزانہ پنجاب کے نمائندوں نے شرکت کی۔

لاہور سے مزید