• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آٹے کی دستیابی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں،کمشنر

لاہور(خصوصی رپورٹر)کمشنر لاہور ڈویژن سیف انجم نے قصور کا اچانک دورہ کیا، کمشنر لاہور نے مختلف سیل پوائنٹس پر شہریوں سے آٹے کی دستیابی اور قیمت کے بارے دریافت کیا، انہوں نے مصطفی آباد، قصور شہر، راجہ جنگ، اٹھیل پور، راؤ خانوالااور دیگر مقامات پر دکانوں پر آٹے کی فراہمی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ دکانوں پر آٹا وافر مقدار میں دستیاب ہے اور مقررکردہ قیمت پر شہری بآسانی خرید سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت آٹے کی دستیابی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ عوام الناس کو ریلیف دینے کیلئے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی سختی کیساتھ مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ انہوں نے صفائی ستھرائی کا بھی جائزہ لیا اور انتظامیہ کوبہترین صفائی کے انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔
تازہ ترین