• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف کی توسیع پر پارلیمنٹ میں اتفاق رائے نیک شگون ہے،جمعیت (س)

کوئٹہ( آن لائن )جمعیت(س) کے مرکزی رہنماء وصوبائی ترجمان مولانا محمدشفیق دولت زئی نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ آرمی چیف کی توسیع کا معاملہ پر پارلیمنٹ میں اپوزیشن اور حکمران کے اتفاق رائے نیک شگون ہے جبکہ تمام پاکستانی عوام خصوصی میں بار بارخباری بیانات جاری کئے کہ وزیر اعظم عمران خان اپوزیشن کیساتھ مشاورت کیلئے فضاء ہموار کریں تاکہ تمام تنازعات عدالتوں کے بجائے پارلیمنٹ میں حل ہوجائیں چونکہ پارلیمنٹ عوام کے منتخب نمائندوں کا اعلیٰ ادارہ ہے جبکہ اپوزیشن میں بھی ملک میں اہم قوت ہے اور حکمران اپوزیشن دونوں ملک کے اعلیٰ اداروں جن میں عدلیہ پاک افواج اور ایک اہم ادارے کو اقوام کے نظروں سے دیکھیں تو ملک کے تمام اہم مسائل اتفاق رائے سے حل ہوجائینگے الیکشن کمشنر اور الیکشن کے نمائندوں کے تقرری عدالتوں کے بجائے پارلیمنٹ میں حل کریں جبکہ نیب آرڈیننس میں ترجیح کے معاملہ اپوزیشن اور حکمران پارلیمنٹ کے ذریعے سے حل کریں ۔ 
تازہ ترین