• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرین اینڈ کلین مہم میں کمیونٹی کی شرکت یقینی بنائی جائے: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان کی صدارت میں گرین اینڈ کلین ملتان مہم کے حوالے سے پٹرول پمپس ایسوسی ایشن اور مالکان کااجلاس ہوا،اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی عابدہ فرید،پٹرول پمپس ایسوسی ایشن کے صدر فیاض گیلانی اور جنرل سیکرٹری ملک اقبال بھی موقع پر موجودتھے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گرین اینڈ کلین ملتان مہم میں کمیونٹی کی شرکت کو یقینی بنایا جارہا ہے، ورکنگ پلان کے مطابق ہر پٹرول پمپ پر کم ازکم 2 درخت لگائے جائیں،پٹرول پمپس پر ٹائلٹس کی صفائی کا میکانزم بنایا جائے،اس کے علاوہ ہر پٹرول پمپ پر2 بڑے کوڑے دان رکھے جائیں، صارفین کے لئے صاف پانی کی فراہمی ہر پٹرول پمپ پر یقینی بنایا جائے اور پانی صاف کرنیوالے فلٹر وقت پر تبدیل کئے جائیں،پہلے مرحلے میں ایک ہفتے کے اندر 5 ماڈل پٹرول پمپس تیار کئے جائیں گے،اس کے بعد ضلع کے دوسرے پٹرول پمپس انہی خطوط پر استوار کئے جائیں گے، شہر اور ماحول کو صاف ستھرا رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے تاکہ آنے والی نسل کو بہترین ماحول فراہم کیا جا سکے،پٹرول پمپ مالکان اور ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے حکومتی ہدایات پر عمل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ پٹرول پمپ ایسوسی ایشن شہر کو خوبصورت اور صاف ستھرا بنانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرے گی۔
تازہ ترین