• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف سے صدر آزاد کشمیر کی اہم ملاقات

آرمی چیف سے صدر آزاد کشمیر کی اہم ملاقات


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے اہم ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف اور صدر آزاد کشمیر کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص ایل او سی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف نے صدر آزاد کشمیر سے گفتگو میں کہا کہ پاک فوج کشمیر کاز کیلئے ہرممکن سپورٹ جاری رکھے گی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے یقین دہانی کرائی کہ کشمیر کاز اور کشمیروں کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔

تازہ ترین