• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خسرو بختیار کا کراچی میں آٹا 50 روپے فی کلو ہونے کا دعویٰ

خسرو بختیار کا کراچی میں آٹا 50روپے فی کلو ہونے کا دعویٰ


وفاقی وزیر خوارک خسرو بختیار نے کراچی میں آٹا 50 روپے فی کلو ہونے کا دعویٰ کردیا۔

سینیٹ اجلاس سے خطاب میں خسرو بختیار نے کہا کہ اس وقت کراچی میں آٹا 60 روپے سے کم ہوکر 50 روپے فی کلو ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: بلوچستان: انتظامیہ دعویٰ کرتی رہ گئی، آٹا آج مزید مہنگا

انہوں نے کہا کہ آٹے کا بحران مصنوعی ہے، جو جلد ختم ہوجائے گا، کراچی میں آٹے کی قیمت کم ہوگئی ہے۔

وفاقی وزیر خوارک نے مزید کہا کہ ملک میں گندم آج بھی وافر مقدار میں موجود ہے، جب نئے سیزن کی فصل آجائے گی تب بھی ہمارے ہاتھ میں ساڑھے 8 لاکھ ٹن گندم باقی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے: آٹے کے بعد ملک بھر میں چینی کی قیمت میں بھی اضافہ

ان کا کہنا تھا کہ سندھ نے گزشتہ سال ہمیں آٹھ لاکھ ٹن ریزرو کا تخمینہ دیا، سندھ ہو، خیبرپختونخوا ہو یا بلوچستان، وفاق کی ذمہ داری ہے کہ ہم نظر رکھیں۔

خسرو بختیار نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں گندم کی ایکسپورٹ یا امپورٹ پہلی بار نہیں ہوئی، گزشتہ برس ہمارے پاس گندم کے 37 لاکھ ٹن کے ذخائر تھے۔

انہوں نے کہا کہ یوریا کی بوری کی قیمت میں 20 فیصد کمی آجائے گی۔

تازہ ترین