• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: جعلی چاکلیٹ تیار کرنے والی فیکٹری سیل

لاہور: جعلی چاکلیٹ تیار کرنے والی فیکٹری سیل


پنجاب فوڈ اتھارٹی (پی ایف اے) نے لاہور میں جعلی چاکلیٹ تیار کرنے والی فیکٹری سیل کردی۔

پی ایف اے کے مطابق لاہور میں زائد المیعاد خام مال سے جعلی چاکلیٹ تیار کرنے والی فیکٹری سیل کی گئی ہے، جس سے 5 ہزار کلو مال برآمد کیا گیا ہے۔

پی ایف اے کے مطابق چاکلیٹ اور اسنیکس کی تیاری میں مصنوعی ذائقوں اور گندے آئل کا استعمال کیا جارہا تھا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ناقص اجزا سے جعلی چاکلیٹ بنا کر معروف کمپنیوں کی پیکنگ میں مہنگے داموں فروخت کی جاتی تھی۔

انتہائی ناقص اشیا کو غلط ایڈریس والی جعلی پیکنگ لگا کر سپلائی کیا جا رہا تھا۔

تازہ ترین