• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسائل کے حل کے لیے مخلص قیادت ناگزیر ہے ، عبدالمجید ندیم

بر منگھم (پ ر) مسلمانوں میں قیادت کا شدید فقدان ہے۔ان کے مسائل کا حل ایک دیانت دار اور مخلص قیادت ہے۔مسلمان جب تک دیانت دار اور اہل قیادت کو منتخب نہیں کرتے ان کے مسائل بڑھتے ہی چلے جا ئیں گے۔اسلام اپنے ما ننے والوں پر زور دیتا ہے کہ وہ صحیح قیادت کا انتخاب کریں۔ ان خیالات کا اظہار تحریکِ کشمیر برطانیہ کے نائب صدر مفتی عبدالمجید ندیم نے ہینڈز ورتھ اسلا مک سنٹر میںہفتہ واراجتما ع سے خصوصی خطا ب کرتے ہو ئے کیا ۔ انہوں نے کہا ’’ آج مسلم ممالک کے عوام اخلاقی بحران کا شکار ہو چکے ہیں۔ اس لیے کہ ان کی مذہبی اور سیاسی قیادت نے مغربی تہذیب کی یلغار کے سامنے کو ئی بند نہیں با ندھا ہے۔ ذرائع ابلاغ، سوشل میڈیا اور فیس بک کے ذریعے پوری نسل کو مادر و پدر آزاد بنا دیا گیا ہے جس کا نتیجہ جنسی بے راہ روی ، رشتوں کی پاما لی اور ادب و احترام سے محرومی کی صورت میں سامنے آ رہا ہے۔آج مسلم ممالک میں ان تمام جرائم کا ارتکاب ہو رہا جن کا ما ضی میں تصور بھی نہیں کیا جا سکتا تھا ۔اس کا واحد حل یہ ہے کہ عوام النا س خود بھی بدلیں اور اپنے رہنما ؤں کو بھی راہِ راست پر لا نے کے لیے ان کا بروقت احتساب کریں۔ انہوں نے کہا ’’ آج کشمیر سے فلسطین تک اور عراق سے شام اور افغانستان سے ہندوستان تک مسلمان اس لیے مار کھا رہے ہیں کہ عالمی استعمار انہیں ایک ایک کر کے تباہ و بربا د کرنا چا ہتا ہے ۔ ان ملکوں کے عوام غربت، افلاس ، بدامنی اور تباہی کی طرف اس لیے جا رہے ہیں کہ عالمی طاقتیں مظلوموں کا ساتھ دینے کی بجا ئے درپردہ ظالموں کے ساتھ ملی ہو ئی ہیں۔لہٰذا وقت کا تقاضا ہے کہ مسلما ن اپنے مستقبل کو بہتر بنا نے اور استعمار کے عزائم کو سمجھنے کے لیے علم وعمل کی صفات سے مزین ہو جائیں تب ہی وہ آنے والے چیلنجز کا مقابلہ کر سکیں گے۔
تازہ ترین