• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین سے خطرناک مرض امریکا پہنچ گیا


چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والا خطرناک کورونا وائرس امریکا پہنچ گیا۔امریکی حکام نے اپنے شہری کے اس وائرس سے بیمار ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

امریکی حکام کے مطابق مریض کی عمر 30سال سے زیادہ ہے اور وہ اسی ماہ چین سے واپس امریکا آیا ہے۔ متاثرہ شخص کا واشنگٹن میں علاج جاری ہے۔

کورونا وائرس جو کہ انفیکشن ہے اس سے اب تک 6 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ چین میں اس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 300ہے۔

شمالی کوریا نے خطرناک وائرس کے پیش نظر اپنی سرحدوں کو غیرملکیوں کے لئے عارضی طور پر بند کردیا ہے۔

تازہ ترین