• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی انڈر 14 بیڈمنٹن:سندھ کے کھلاڑیوں کو شکست

کراچی(اسٹاف رپورٹر) 57ویں قومی جونیئر بیڈ منٹن چیمپئن شپ منگل سے لاہور میں شروع ہوگئی۔ پہلے روزانڈر 14 بوائز میں، سندھ کے تینوں کھلاڑی عبد الحد، علی دانش اور ایان سعد کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، اس ایونٹ میں مدثر، ایم احمد، طیب سبحانی، فہد خان، امان گل، اسامہ حبیب، تیمور خان، ایم سعد، زین باجوہ، عبداﷲ طاہر، فضل کریم، باصم عبداﷲ، ایم اکبر، صائم شکیل، حاشر شاہ نے اپنے اپنے حریف کھلاڑیوں کو شکست دیکر اگلے راونڈ کے لیے کوالیفائی کیا۔ انڈر 18 بوائز انفرادی مقابلے میں سندھ کے فیاض الرحمان اور ایم طحہ کو کامیابی ملی البتہ سندھ کے عبداللہ صدیقی، عثمان افتخار اور رحیم سعد کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
تازہ ترین