لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اگر عمران خان کا تنخواہ میں گزارا نہیں ہوتا تو بنی گالہ میں بھی لنگر خانہ کھول لیں۔مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اگر تنخواہ میں گزارا نہیں ہوتا تو بنی گالہ میں بھی لنگر خانہ کھول دیں، عمران خان نے کنٹینر پر اخلاقیات اور سماجی اقدار کی تباہی کی اور اب وزیراعظم کے کُرسی پر بیٹھ کر کاروبار، روزگار اور معیشت کو تباہ کیا۔