لاہور(نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کے وکلا کو حکومت کے جواب پر موقف پیش کرنے کیلئے مہلت دیدیتے ہوئے کارروائی فروری کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی۔دوران سماعت مریم نواز کے وکلاء نے عدالت سے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ مریم نواز کو ایک بار بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی جائے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا نواز شریف کو اٹینڈ کرنیوالا کوئی نہیں ہے؟آپکے خونی رشتے دار وہاں موجود ہیں۔ امجد پرویز ایڈووکیٹ نے کہا کہ مریم نواز نے ماں کھوئی ہے عدالت نے کہا کہ آپ ماں کو خود مرتا چھوڑ کر آئی ہیں۔ جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے مریم نواز کی درخواستوں پر سماعت کی جس میں استدعا کی گئی ہے کہ انہیں اپنے والد نواز شریف کی عیادت َاور تیمارداری کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔