• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات فروشوں اور اشتہاری سمیت 47سماج دشمن گرفتار

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) منشیات فروشوں اور اشتہاری سمیت 47سماج دشمن گرفتار کر لئے گئے۔ راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 18ملزموں کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے532گرام چرس،40لٹر شراب، 2 بوتل شراب،6پستول ،ایک کاربین برآمدکرکے ملزمان کے خلاف مقد مات درج کرلئے ۔ پولیس نے 4منشیات فروشوں کوگرفتارکرکے ان کے قبضہ سے 5کلو 530گرام چرس برآمد کرلی ۔ایس پی پوٹھوہار سیدعلی نے بتایاکہ ایس ایچ اوتھانہ ویسٹریج نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے خاتون منشیا ت فروش سعیدہ پٹھانی کوگرفتارکرکے اس کے قبضہ سے ایک کلو400گرام چرس،ایس ایچ او تھانہ نصیرآبادنے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش جہانگیرسے ایک کلو200گرام چرس برآمدکرلی۔ایس پی راول رائے مظہراقبال نے بتایاکہ تھانہ پیرودھائی پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش ظاہرمحمودکوگرفتارکرکے ایک کلو 800گرام چرس جب کہ تھانہ صدر بیرونی نے عامر علی سے ایک کلو 130گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔تھانہ کہوٹہ پولیس نے اشتہاری مجرموں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں ملوث کیٹیگری اے کے اشتہاری مجرم کو گرفتارکرلیا۔ ملزم نے کرکٹ میچ کے دوران لڑائی جھگڑے میں دیگر ساتھیوں کے ہمراہ بیٹ مار کر عبیدالرحمان کو قتل کردیا تھا اورموقع سے فرارہوگیاتھا ۔وفا قی پولیس نے بھی دو رکنی ڈکیت گر وہ سمیت 22ملزمان گرفتار کرکے ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن و دیگر اشیا ء، چرس ، مسروقہ موبا ئل فون و دیگر اشیا ءبر آمد کر لیں۔سی آئی اے پولیس نے گن پوائنٹ پر دکانیں لوٹنے والے خطرناک گروہ کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ،ملزمان کے قبضہ سے گن پو ائنٹ پر چھینی گئی نقدی ، وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ اور3 موٹر سائیکل بھی برآمدکر لیے گئے ۔ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے تھا نہ گو لڑ ہ اور شمس کا لو نی کے علا قوں میں متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے۔
تازہ ترین