کوئٹہ( آن لائن ) جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستارشاہ چشتی ضلعی امیر زیارت مولاناعبدالمالک دمڑسعداللہ تارن محمد نویدخان ودیگرنے کہا ہےکہ زیارت میں گیس کی مکمل بندش اس سخت سردی میں عوام کے لیے عذاب بن چکی ہے گیس کمپنی حکام نے بلوچستان کو لاوارث سمجھا ہوا ہے یہاں تک کہ صوبائی وزراء ‘ اپوزیشن ارکان بھی گیس کے حصول کیلئے احتجاج اوردھرنا دے رہے ہیں اس کے باوجود گیس فراہم نہیں کی جارہی جس سے ثابت ہوتاہے کہ صوبے میں منتخب نمائندوں کی نہیں بلکہ طاقتور مافیا کا راج ہے رہنمائوںنے کہاکہ گیس کمپنی حکام کراچی میں بیٹھ کر صوبے کے معاملات چلارہے ہیں زیارت میں درجہ حرارت منفی 15تک گرچکا ہے لیکن صارفین سوئی گیس سے محروم ہیں اس عوام دشمن صورتحال مزید خاموش نہیں رہ سکتے ۔