• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے عظمیٰ بخاری کی رہائش گاہ پر آٹے کا ٹرک بھجوا دیا

حکومت نے عظمیٰ بخاری کی رہائش گاہ پر آٹے کا ٹرک بھجوا دیا



 محکمہ خوراک نے مسلم لیگ نون کی رہنما عظمیٰ بخاری کی رہائش گاہ پر آٹے کا ٹرک بھجوا دیا جس پرعظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کے کہنے پر ان کے گھر کے باہر تماشا لگایا گیا۔


محکمہ فوڈ کے افسران آٹے کا ٹرک لے کرعظمیٰ بخاری کے گھر کے باہر پہنچ گئے، عظمیٰ بخاری کے مطابق محکمہ فوڈ کے اہلکاروں نے عظمیٰ بخاری کے گھر کی گھنٹی بجا کر کہا کہ میڈم آٹا لے لیں۔

انہوں نے بتایا کہ اہلکاروں نے آٹے کے 30،40 تھیلے گھر کے باہر رکھے۔

عظمیٰ بخاری نے سرکاری نرخ پر ایک آٹے کا تھیلا بھی خریدا۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ میں نے کل ایک ٹاک شو میں کہا تھا کہ ماڈل ٹاؤن میں بھی آٹا نہیں مل رہا، اس لیے پنجاب حکومت کے کہنے پر میرے گھر کے باہر یہ تماشا کیا گیا ہے۔

دوسری جانب چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی عمر تنویر بٹ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نون کی رہنما عظمیٰ بخاری نے ایک پروگرام میں آٹے کی قلت کی بات کی تھی۔

عظمیٰ بخاری نے خواہش کا اظہار کیا تھا کہ آٹا ان کے گھر بھجوایا جائے اور وہ خود بھی آٹا کھائیں گی اور اپنے عزیز و اقارب کو بھی آٹا دیں گی۔

تازہ ترین