• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امتیاز شیخ نے ایس ایس پی شکار پور کو ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا


وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے ایس ایس پی شکار پور کو ایک ارب ہرجانے کا لیگل نوٹس بھجوا دیا،14 روز میں جھوٹے اور من گھڑت الزامات پر معافی مانگیں۔

امتیاز شیخ کی جانب سے ایس ایس پی شکار پور کو بھجوائے گئے نوٹس کے متن کے مطابق معافی نہ مانگی تو عدالتی کارروائی کا آغاز کردیا جائے گا ۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ایس ایس پی شکارپور کی جانب سے مبینہ سیکریٹ رپورٹ جاری کی گئی ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے، سیاسی مخالفین کے ساتھ مل کر میری سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی سازش کی گئی ہے۔

امتیاز شیخ کی جانب سے ایس ایس پی شکارپور کو جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر رضوان کی تعیناتی کے بعد امن و امان کی صورتحال بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے، متعدد بار نشاندہی کرنے کے باوجود حالات تبدیل نہیں ہوئے۔

انہوں نے نوٹس میں کہا کہ ڈاکٹر رضوان ہمیشہ مجھے بڑے بھائی کا لقب دیتے رہے، اگر ڈاکٹر رضوان کے پاس میرے یا میرے خاندان سے متعلق کوئی شواہد تھے تو کارروائی کیوں نہیں کی؟۔

تازہ ترین