امریکا میں 16 ماہ کی بچی نے ہوور بورڈنگ کا مظاہرہ کرکے سب کو حیران کردیا۔
امریکی ریاست مونٹانا سے تعلق رکھنے والی 16ماہ کی سیوا (Siva) نامی بچی چھوٹی سی عمر میں نہ صرف ہوور بورڈ پر کھڑی ہوجاتی ہے بلکہ بورڈنگ بھی خوب کرتی ہے۔
ننھی بچی کے یوں ہوور بورڈ پر سوار ہو کر بورڈنگ کا شاندار مظاہرہ کرتے مناظر سوشل میڈیا پر مقبول ہوچکے ہیں جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں اور ننھی بچی کی صلاحیتوں کو خوب سراہ رہے ہیں۔