• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: چیف آف دی ایئر اسٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ کل سے شروع ہوگی

کراچی: چیف آف دی ایئر اسٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ کل سے شروع ہوگی


ملک کی سب سے بڑی انعامی رقم والی گالف چیمپئن شپ، چیف آف دی ایئر اسٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ کل (جمعرات) سے کراچی میں شروع ہورہی ہے۔

پاکستان کے ٹاپ گالفرز سمیت 400 کھلاڑی چیمپئن شپ میں حصہ لیں گے۔

چیف آف دی ائیر اسٹاف گالف چیمپئن شپ میں پروفیشنل گالفر شبیر اقبال اعزاز کا دفاع کریں گے، ایونٹ کی انعامی رقم 82 لاکھ روپے ہے۔

چیمپئن شپ میں پروفیشنل، امیچرز، سینئر پروفیشنل، جونیئرز اور لیڈیز کے مقابلے بھی شامل ہیں۔

چیمپئن شپ میں چھ مختلف کیٹگریز میں 120 پروفیشنل گالفرز سمیت 400 گالفرز حصہ لیں گے۔

تازہ ترین