• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیرت کے اصلاح کیلئے قرآن مجید کی تعلیمات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے، مولانا عون نقوی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مدرسہ مہدیہ تعلیم القرآن گلستان جوہر میں منعقدہ درسی و تربیتی نشست سے خطاب کے دوران مولانا محمد عون نقوی نے کہا کہ اسلامی طرز،افکار اور اچھے اصولوں کی پیروی میں کامیابی و کامرانی پوشیدہ ہے ،آج ہمارے مدارس اور اسکولوں میں قرآنی تعلیمات کے ساتھ ساتھ انبیاء کرام اور بزرگان دین کے تذکرے نہایت ضروری ہیں کیونکہ ہم مسلمان ہیں اور ہمارا جینا مرنا قرآن و اہلبیت رسولﷺ کی تعلیمات و افکار پر مبنی ہونا چاہیئے لہٰذا نیک سیرت انسان بننے کیلئے قرآن کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا اور دین کے اصولوں سے شناسائی حاصل کرنا ہوگی انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اچھے انسان بنیں اور اپنی اولاد کو بھی بہترین تعلیم حاصل کرنے کی تلقین کی جائے تاکہ وہ معاشرے میں بہترین انسان بنیں۔

تازہ ترین