• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹویوٹا اور ہنڈا میں ناقص ایئر بیگ کی شکایت،6ملین گاڑیاں واپس لینے پر مجبور

لندن( پی اے ) ٹویوٹا اور ہنڈا کی گاڑیوں کے 2 مختلف ایئر بیگز میں خرابی کی وجہ سے دونوں کمپنیاں پوری دنیا سے 6ملین سے زیادہ گاڑیاں واپس لینے پر مجبور ہوگئیں، دونوں خرابیاں گاڑی چلانے والوں کیلئے خطرناک مسائل کا سبب بن سکتی ہیں، اطلاعات کے مطابق ٹویوٹانے حادثے کی صورت میں ایئر بیگ نہ کھلنے کی وجہ سے پوری دنیا سے کم وبیش 3.4 ملین گاڑیاں واپس لی ہیں ۔ان گاڑیوں میں زیڈ ایف ٹی آر ڈبلیو کے تیار کردہ ایئر بیگ کمپیوٹرز ہیں جن میں مہلک الیکٹریکل انٹرفرنس ہے جس کی وجہ سے بیگ کو کھلنے کاسگنل نہیں مل پاتا۔ یہ مسئلہ امریکہ میں 6 مختلف کمپنیوں کی تیار کردہ 12.3 ملین گاڑیوں کو بھی متاثر کرسکتاہے۔ امریکہ کے سیفٹی ریگولیٹرز کی تفتیش کے مطابق امکان ہے کہ ایئر بیگ نہ کھلنے کی وجہ سے مختلف حادثات میں کم از کم 8 افراد ہلاک ہوئے ہیں، ہنڈا نے امریکہ اور کینیڈا سے 2.7 ملین گاڑیاں واپس لی ہیں جن میں ٹاکاٹا ایئربیگ انفلیٹر نصب تھے، جن گاڑیوں میں ایک دوسری طرح کے ایئر بیگ نصب تھے ان میں دنیا بھر میں کم وبیش 25 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں اس بات کابھی امکان ہے کہ ایئربیگ میٹل کینسٹر کو ایک طرف پھینک دے اور پروپل شارپنر ڈرائیور اور مسافروں پر پھینک دے، ٹویوٹا نے ایک بیان میں کہاہے کہ ہوسکتاہے کہ ایئر بیگ کو کنٹرول کرنے والے کمپیوٹر کو حادثے کاسبب بننے والی بجلی کی آواز سے مکمل طورپر محفوظ نہ بنایاگیا ہو جس کی وجہ سے ایئر بیگ کے پوری طرح نہ کھلنے یا بالکل ہی نہ کھلنے کامسئلہ پیدا ہوسکتاہے ، ہوسکتاہے کہ گاڑی کی ٹکر کی صورت میں تیار کردہ سیٹ بیلٹس کے ڈیوائسز بھی کام نہ کررہے ہوں۔زیادہ تر معاملات میں ٹویوٹا ڈیلرز ایئر بیگ کنٹرول کمپیوٹر کے درمیان نوائز فلٹر نصب کریں گے اور وائرنگ کو بہتر بنائیں گے، جبکہ بعض گاڑیوں میں ڈیلرز کمپیوٹر کامعائنہ کریں گے تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ اسے فلٹر کی ضرورت تو نہیں ہے۔
تازہ ترین