• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی ای او اورنان ٹیچنگ سٹاف کے تبادلوں کی نئی پالیسی

لاہور(خبر نگار) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر وں اور نان ٹیچنگ ملازمین کے تبادلوں کے حوالے سے نئی پالیسی بنا لی گئی ہے ۔گریڈ ایک سے سولہ ملازمین کے ضلع کے اندر تبادلے کا اختیار سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی کو دے دیا گیا محکمہ سکول ایجوکیشن نے وزیر اعلی سے منظوری کے بعد نئی پالیسی جاری کردی ہے ۔نئی پالیسی کے مطابق ایک ضلع کے اندر گریڈ ایک سے 16 کے تبادلے سی ای او کرے گا ۔گریڈ سترہ کا تبادلہ ڈپٹی کمشنر کرنے کا مجاز ہوگا ۔ایک ڈویژن میں تبادلے کا اختیار ڈی پی آئی ہے پاس ہوگا ۔ایک ڈویژن سے دوسرے ڈویژن میں تبادلے کا اختیار بھی ڈی پی آئی کے پاس ہوگا۔ڈی پی آئی ایلمنٹری گریڈ ایک سے سولہ کے تبادلے کرسکے گا ۔گریڈ سترہ سے 18 کے تبادلے کا اختیار ڈی پی آئی سکینڈری کے پاس ہوگا۔
تازہ ترین