اسپین میں آنے والے سمندری طوفان ’گلوریا‘ نے ملک کے مشرقی حصے میں تباہی مچا دی ہے۔
طوفان کے باعث پیش آنے والے مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 8 ہو گئی۔
اسپین میں طوفان کی وجہ سے اٹھنے والی 13 میٹر بلند لہروں اور 144 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے نظامِ زندگی درہم برہم کر دیا۔
بارسلونا کی سڑکیں سمندری جھاگ سے ڈھک گئیں، کئی علاقوں کی بجلی منقطع ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیئے: ہسپانوی جزیرے میلورکا میں سمندری طوفان
گلوریا طوفان کے باعث پیش آنے والے مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 8 ہو گئی ہے ، جبکہ کئی افراد لا پتہ ہو گئے ہیں۔