آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل23؍جمادی الثانی 1441ھ 18؍ فروری2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

2020 الیکشن کا سال ہے، منظوروسان

رہنما پیپلز پارٹی منظور وسان کا کہنا ہے کہ 2020ء الیکشن کا سال ہے، پنجاب میں ن لیگ کی پوزیشن مضبوط ہے۔

منظو روسان نے خیر پور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران اپنے بیان میں پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے پنجاب کی حکومت جائے گی بعد میں مرکز کے لیے خطرات پیدا ہوں گے۔

منظور وسان نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری کی گئی 2019ء کی رپورٹ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ ٹھیک ہے، وزیرِ اعظم عمران خان کی حکومت میں کرپشن بڑھی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی حکومت صوبہ پنجاب سے گرے گی، کہا تھا کہ 2020 میں عمران خان وزیراعظم نہیں رہیں گے۔

واضح رہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا اپنی جاری کردہ نئی رپورٹ میں کہنا ہے کہ 2018ء کی نسبت 2019ء کے دوران پاکستان میں کرپشن بڑھی ہے۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے دنیا کے 180 ممالک میں کرپشن سے متعلق 2019ء کی رپورٹ جاری کر دی، جس میں بتایا ہے کہ پاکستان کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں پچھلے سال کی نسبت ایک نمبر کم حاصل کر سکا۔

قومی خبریں سے مزید