• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسنوکر کا ماہر 10 سالہ چینی بچہ


یوں تو آپ نے اکثر کھلاڑیوں کو اسنوکر کھیلتے ہوئے دیکھا ہی ہوگا لیکن جناب یہاں تو بچے بھی اسنوکر کھیلنے کے ماہر نکلے۔

یقین نہیں تو ویڈیو میں نظر آنے والے اس چینی بچے کو ہی دیکھ لیں جو اسنوکر کھیلنے کا شاندار مظاہرہ کر رہا ہے۔

وینگ ووکا نامی 10سالہ بچے نے اسنوکر ٹیبل پر بالز کو مختلف انداز میں ترتیب سے رکھا اور منفرد ٹرکس پیش کرتے ہوئے یوں بال ہول میں ڈالیں کہ دیکھنے والے بھی اسکی مہارت کی داد دینے پر مجبور ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی کسی ماہر کھلاڑی کی طرح یوں اسنوکر کھیلتے بچے کی ویڈیو وائرل ہوچکی ہے ،جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں اور ننھے میاں کے انداز اور مہارت کی خوب داد دے رہے ہیں۔

تازہ ترین