• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک کشمیر برطانیہ مڈلینڈ کے ناظمین اور ڈربی برانچ کا اجلاس

برمنگھم، ڈربی(پ ر) بھارت کے یوم جمہوریہ پر تحریک کشمیر برطانیہ مڈلینڈ کے ناظمین اور ڈربی برانچ کے اجلاس سے تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ26 جنوری کو بھارتی ہائی کمیشن لندن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کر کے یوم سیاہ منایا جائے گا اور بھارت کا گھناؤنا چہرہ دنیا کے سامنے پیش کیا جائے کیوں کہ خطے کے امن میں بھارت ایک بڑی رکاوٹ ہے جمہوریت کا دعویدار بھارت کشمیریوں کو ان کا جمہوری حق دینے کے لیے تیار نہیں، فوجی قوت کے بل بوتے پر کشمیریوں کو غلام بنا رکھا ہے، 8 لاکھ بھارتی فوج کے ظلم اور بربریت کی داستانیں پوری دنیا کے ایوانوں تک پہنچ چکی ہیں۔ اجلاسوں میں تحریک کشمیر یورپ کے صدر غالب، مڈلینڈ کے سکریٹری اعظم فاروق، برمنگھم برانچ کے صدر راجہ قمر عباس، سکریٹری شاہ نواز حیدر ایڈووکیٹ، برمنگھم اور مڈلینڈ کی برانچوں کے ناظمیں، ڈربی کے اجلاس میں پاکستان رابطہ کونسل کے چیئرمین مفتی فضل احمد قادری ، مڈلینڈ کے سنیئر نائب صدر محمد یحیٰ اختر ، ڈربی برانچ کے صدر چوہدری محمد فاروق، رابطہ کونسل ڈربی کے چیئرمین حافظ نثار احمد رضا نے شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو اور لاک ڈائوں چھٹے ہفتے میں داخل ہو گیا ہے اس کے باوجود کشمیر عوام استقامت کا مظاہرہ کر رہے ہیں بھارتی حکمرانوں کے نوشتہ دیوار ہے کہ وہ اپنی درندہ صفت فوج کو کشمیر سے نکال لیے اور عالمی امن کے علمبرداروں کے لیے بھی بڑا واضح پیغام ہے کہ خطے میں پائی جانے والی کشیدگی کا اصل سبب مسئلہ کشمیر ہے اور کشمیری اپنے حق خوارادیت سے دستبردار ہونے کے لیے تیار نہیں اور کسی بڑی جنگ سے بچنے کے لیے مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل پر توجہ دی جائے۔ اجلاس میں شبیر حسین، کاشف بزمی،مدثر بصیر، حاجی مجاہد حسین اور دیگر رہنمائوں نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین