• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لندن (جنگ نیوز) لندن کے علاقے اولڈ بیلی میں واقع ایک جیولری شاپ میں ڈکیتی کی واردات ہوئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص آسمانی رنگ کی جیکٹ پہنے دکان میں داخل ہوتا ہے اور کچھ خریدنے کا بہانا کرتا ہے۔ اس کے پیچھے دو افراد دکان میں آتے ہیں جنہیں دیکھ کر سیلز گرل پہلے باہر کی جانب بھاگتی ہے لیکن آسمانی رنگ کی جیکٹ میں ملبوس شخص اسے باہر جانے سے روک دیتا ہے۔ دکان میں ملازمت کرنے والی لڑکی خود کو بیت الخلاء میں بند کر لیتی ہے۔ تینوں ڈاکو گھبرا کر باہر بھاگنے کی کوشش کرتے ہیں تو پتہ چلتا ہے کہ دروازہ لاک ہوچکا ہے۔ ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ ڈاکو ایک ایک کرکے بٹن دبا کر دروازہ کر کھولتے ہیں اور باہر نکلتے ہیں مگر نیلی جیکٹ والا شخص اندر ہی پھنس جاتا ہے۔ وہ گھبراہٹ میں دروازے پر ہاتھ مارتا ہے تو باہر سے گزرنے والے لوگوں میں ایک شخص دروازہ کھولتا ہے۔پولیس کے مطابق ڈکیتی کی اس واردات میں 0 ہزار پونڈ مالیت کی سونے کی انگوٹھیاں اور کان کی بالیاں لوٹی گئیں اور 5 ہزار پونڈ مالیت کا دیگر سامان چوری کیا گیا ۔ پولیس نے اس ویڈیو کی مدد سے 32 سالہ ملزم اینڈریو ایلیوٹ کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا ۔ عدالت نے اسے ڈکیتی کا مجرم قرار دیدیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے ملزم کو اس کی گردن پر بنے ٹیٹو سے شناخت کیا جس پر لکھا ہے کہ میں اب بھی مضبوط کھڑا ہوں ۔
تازہ ترین